//

بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے پیش نظر یونیورسٹی سے احتجاجی ریلی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بیوٹمز اسٹاف ایسوی ایشن کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ادارے میں کرپشن کی روک تھام، ہاؤس ریکوزیشن کی بحالی، بونس، میڈیکل پالیسی ،اسٹدی لیو تنخواہ کے ساتھ، پروموشنز، طلبا کے اسکالرشپس کی بحالی، کرپٹ رجسٹرار کی برطرفی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی.

تفصیلات کے مطابق بیوٹمز اسٹاف ایسوی ایشن کے زیر اہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ادارے میں کرپشن کی روک تھام، ہاؤس ریکوزیشن کی بحالی، بونس، میڈیکل پالیسی ،اسٹدی لیو تنخواہ کے ساتھ، پروموشنز، طلبا کے اسکالرشپس کی بحالی، کرپٹ رجسٹرار کی برطرفی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے ایک پرامن احتجاجی ریلی بیوٹمز ایڈمن آفس سے برآمد ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین اور طلبا اور طالبات شریک ہوئے۔ ریلی میں ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی مارخور چوک ائیرپورٹ روڈ پر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوئی۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ کرپٹ رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد روف کے خلاف باقاعدہ طور پر انٹی کرپشن بلوچستان نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جو کہ قابل ستائش عمل ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ انکو اس انتظامی عہدے سے تحقیقات پوری ہونے تک ہٹایا جائے۔بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹمز کا دس سالہ مالی اور پرفارمنس آڈٹ کیا جائے تاکہ اس نظام میں موجود کرپٹ عناصر کی بے پناہ کرپشن کا پتہ چلے سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان ، وزرا اور معزز اسمبلی ممبران سے التجا کرتے ہیں کہ اگر ہمارے جائز مطالبات پر غور اور تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم صوبائی اسمبلی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مجبور ہونگے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری بیوٹمز کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »