وش ویب: خاران کی کلی سراوان سے تعلق رکھنے والے زمیندار و تاجر رہنما مختیار آحمد مینگل کی عدم بازیابی کے خلاف انکے لواحقین اور سول سوسائٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے لگائے گئے.
احتجاجی دھرنا کیمپ کو ریڈ زون خاران منتقل کرکے ریڈ زون کے مین چوک پر ٹینٹ لگا ہر قسم کے ٹریفک کے آمد ورفت کے لیئے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی جبکہ دوسری جانب مختیار مینگل کی عدم بازیابی کے خلاف سول سوسائٹی کی کال پر شہر میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال رہی شٹرڈاون ہڑتال کے باعث کاروباری و دیگر مراکز بند رہے جس سے لوگوں کو روزمرہ اشیاء خوردنوش کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا دھرنا کے شرکاء نے گزشتہ روز جرگہ کے نام منعقدہ اجلاس میں دھرنا کو ریڈ زون منتقل کرکے اعلان کی ھیکہ مختیار مینگل کو اغواء کئے گئے ایک ماء کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے مگر تاحال انکی بازیابی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے جس سے انکے لواحقین اور سول سوسائٹی خاران کو تشویش لاحق ہو چکی ہے دھرنا شرکاء نے مطالعبہ کی ھیکہ مختیار آحمد مینگل کو فوری بازیاب کرکے مستقبل میں ایسے واقعات کی تدارک کی جائے دریں اثناءخاران بار ایسوسی ایشن نے مختیار مینگل کی عدم بازیابی پر ایک روزہ عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دی جس پر بدھ کے روز وکلاء چیمبرز پر بھی تالے پڑ گئے۔