وش ویب : حضرت امام حسین علیہ کے چہلم کے موقع پر ، لاڑکانہ سے ایران زائرین کو لیکر جانے والی بس کو ایران کے شہر یزد میں حادثہ ۔ خواتین سمیت 35 افراد جاں بحق متعدد زخمی ۔
لاڑکانہ سے ایران جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ پیش آ گیا ۔ لاڑکانہ سے زائرین کی بس کو حادثہ ایران کے شہر یزد میں پیش آیا ۔ قافلا سالار سید اطہر شاہ شمسی کے مطابق جس گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ اس گاڑی میں 51 زائرین اور دو ڈرائیور تھے۔ 35 سے زائد زائرین کی شہادت کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے۔
حادثے والی بس میں 10 زائرین کا تعلق ضلع خیرپور میرس 6 ضلع کندھ کوٹ کشمور اور دیگر کا تعلق لاڑکانہ شکارپور اضلاع سے ہے۔
قافلا سالار سید اطہر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قافلا دو بسوں پر مشتمل تھا، ایک بس پاسپورٹ اور ویزا میں کچھ تکنیکی مسئلے کے باعث پاک ایران سرحدی پٹی رمدان میں تھی۔ لاڑکانہ میں کسی گاڑی کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا تھا اس لیے رمدان والی گاڑی میں رک گیا۔ جس گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا انکے ساتھ میرا نائب سالار آصف سرکی گیا تھا ۔
حادثے کا شکار گاڑی کی پہلے بیٹریز خراب ہوئیں، اور جنریٹر کام نہیں کر رہا تھا ۔ سید اطہر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یزد میں گاڑی کو حادثہ مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو والوں نے قریبی اسپتال منتقل کیا ۔