//

الیکشن ٹریبونل کا وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللّٰہ بلوچ پر مشتمل ٹریبونل نے سعید لانگو کی انتخابی عزرداری پر سماعت کی۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پی بی 36 قلات میں 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا بھی حکم دیے دیا۔واضح رہے کہ حلقہ پی بی 36 سے جے یو آئی کے امیدوار سردار زادہ سعید لانگو نے ضیاءاللّٰہ لانگو کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔سعید لانگو نے پی بی 36 قلات کے گزک اور جوہان کے7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔یاد رہے کہ رواں ماہ فروری میں جے یوآ ئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا تھا کہ بلوچستان کی سطح پر ہمیں ہرایا گیا، شاید 2018ء میں بھی ایسا نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »