وش ویب: کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع ابر آلود ہے، بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب سے آنے والے بادلوں کے باعث گزشتہ رات اور صبح ہلکی بارش ہوئی، مزید بادل شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے جنوبی علاقوں میں مزید بوند اباندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 20 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔