//

وزیر داخلہ بلوچستان نے دہشتگردی، دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے بلوچستان بھر میں ہونے والی دہشت گردی اور دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10 اگست سے 15 اگست تک ہونے والی دہشت گردی سمیت قتل اور دیگر سنگین جرائم کی رپورٹ پیش کی جائے۔آئی جی بلوچستان کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کی مد میں حکومت بلوچستان اربوں روپے جاری کر رہی ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اب تک کتنے تخریب کار اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تفصیل دی جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر واقعے کی تفصیلات مقام، وقت اور تاریخ کے ساتھ پیش کی جائے، واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »