وش ویب: نصیر آباد میں کچھی کینال سے دو ہزار کیوسک کا ریلا پٹ فیڈر کینال میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں کچھی کینال سے دو ہزار کیوسک کا ریلا پٹ فیڈر کینال میں داخل ہوگیا۔ ایری گیشن ذرائع کے مطابق چھتر سے آنے والا ریلا ربی کینال میں داخل، ربی کینال میں شگاف، صحبت پور میں اوچ شاخ میں 70 فٹ چورا شگاف پڑگیا۔ صحبت پور فرید آباد سم نالے میں بھی شگاف پڑگیا، درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔