وش ویب: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں تین دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا جو پنجگور کےڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کےتناظر میں کیا گیا جب کہ اس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور آپریشن کے دوران تین دہشتگرد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، یہ دہشتگرد 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی کی شہادت کے بھی ذمہ دار تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسزکا آپریشن گھناؤنے فعل میں ملوث مجرموں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا ہے، فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔