//

حب اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش، ڈیم میں پانی کی سطح 335 فٹ تک پہنچ گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: حب اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش، ڈیم میں پانی کی سطح 335 فٹ تک پہنچ گئی۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق حب ڈیم میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 4 فٹ رہ گئی۔ دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مزید 3 اموات رکارڈ ہوئی ہیں۔ بلوچستان میں بارشوں سے یکم جولائی سے اب تک اموات کی تعداد 19 ہوگئی۔
بلوچستان میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے رابطہ سڑکیں مکمل بند ہیں۔نوشکی اوربیلہ کے درجنوں دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا اور فصلوں کا شدید نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »