//

جیکب آباد میں ایس ایس پی سید سلیم شاہ کی ہنگامی پریس کانفرنس

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : جیکب آباد میں ایس ایس پی سید سلیم شاہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں ا ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ شہر میں وارداتوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئیں ہے، گزشتہ ماہ ہندو تاجر سے رہزنی کی ورادت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جبکہ گرفتار ملزم سے 10لاکھ نقدی برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گھروں میں ڈکیتی کی ورادتوں میں ملوث ملزمان تک پہنچ گئے ہیں،

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی نفری کو بیٹس میں تشکیل دیا جائیگا، سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سختی سے اقدامات کیے گئے ہیں،ضلع سے اغواء ہونے والوں کی بازیابی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،اور جلد مغویوں کو بازیاب کرکے ملوث ملزمان کو کفر کردار تک پہنچایا جائے گا ، انکا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »