//

الیکشن ٹربیونل نے پی بی 37 مستونگ پر دائر انتخابی غداری کی درخواست خارج کردی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان ہائی کورٹ کے حج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1 نے حلقہ پی بی 37 مستونگ سے کامیاب امیدوار نواب محمد اسلم رئیسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس قانونی نقائص کی بنیاد پر خارج کر دی۔

گزشتہ روز ٹریبونل کے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معزز عدالت گواہان کے بیانات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور بہت سارے قانونی نقائص کا مشاہدہ کرنے کے بعد سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن ناقابل رفتار قرار دیا گیا ہے ۔ سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے محمد علی کنرانی ایڈووکیٹ جبکہ نواب محمد اسلم رئیسانی کی طرف سے محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ نے کیس کی پیروی کیا۔ اس کے علاوہ حلقہ پی بی – 45 کوئٹہ سے جمعیت علما اسلام کے میر عثمان پر کانی کی جانب سے انتخابی عذرداری کیس بنام میر علی مدد جنگ کی سماعت ہوئی جس میں میر علی مدد عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان قلم بند کرایا جبکہ حلقہ پی بی – 35 سوراب سے میر نعمت اللہ زہری بنام می ظفر اللہ زہری کی سماعت ہوئی جس میں میر ظفر اللہ زہری معزز عدالت میں پیش و کر اپنا بیان قلم بند کروایا جبکہ حلقہ پی بی 51 سے اصغر اچکزئی کی جانب سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق سپیکر بلوچستان اسمبلی کے خلاف سماعت ہوئی جس میں عبد الخالق کے وکیل نے مزید مہلت طلب کی جس پر معزز عدالت نے کیس کو26 اگست 2024 تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »