وش ویب :بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال
چمن، نوشکی میں موسلادھار بارشیں، طوفانی ہوائیں چلنے سے نقصانات،جبکہ بارش سے خیصار ندی میں سیلابی صورتحال ہے اور نوشکی میں موسلا دھار کلی فقیران، کلی آسیابان، کلی عطا محمد۔ کلی بادینی، کلی صاحبزدہ کا نوشکی سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے
ڈپٹی کمشنر کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث سولر پینلز اور دیواریں گرنے سے 10 افراد زخمی،جبکہ موسلا دھار بارش سے پاک ایران ریلوے ٹریک بھی متاثر ہوا
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کا اسپیل 25 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،
پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خضدار، لورالائی، سبی، ژوب، مسلم باغ میں بارش ہوئی،جبکہ لورالائی 16، سبی 13، خضدار 6، مسلم باغ 3 اور ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اورزیارت، بارکھان، کوہلو، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد اور اوستہ محمد میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے
پی ڈی ایم نے مزید بتایا ہے کہ ژوب، بارکھان، زیارت، لورالائی، ہرنائی، سبی، قلات، خضدار، جعفر آباد میں مزید بارش کا امکان ہے،قلعہ سیف اللہ، پشین، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، حب، لسبیلہ، مستونگ ، ڈیرہ بگٹی میں بھی بارش متوقع ہے
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،