//

جیکب آباد: گڑھی خیرو میں طوفانی بارش کے باعث ہائی ٹرانسمشن کے ٹاور گر گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب:جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں طوفانی بارشوں کے بعد بجلی کے ہائی ٹرانسمشن لائن کے ٹاور متاثر ہوگئے، تین روز سے مختلف علاقوں کی بجلی معطل عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جیکب آباد میں بھی مون سون کی بارشوں نے جل تھل ایک کردیا تحصیل گڑھی خیرو میں طوفانی بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی وجہ سے ہائی ٹرانسمشن لائن کے 7 ٹاور گر کر متاثر ہوگئے جس کے باعث گڑھی خیرو شہر سمیت دیہی علاقے داؤ جھانپور، دوداپور، حسین آباد، میراں پور میں بجلی معطل ہوچکی ہے بجلی کے بند رہنے سے کاروباری سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہوچکے ہیں تیز ہواؤں اور بارش سے بلوچستان کے اوستہ محمد کے علاقے سے 3 اور قمبر شہدادکوٹ سے آنے والے ہائی ٹرانسمشن لائن کے 4 ٹاور کو نقصان پہنچا ہے بجلی سے محروم شہری نے جلد مرمتی کام کرانے کا سیپکو حکام سے مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »