//

جیکب آباد : سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل داخل

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

جیکب آباد : سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہونے کے بعدوقفے وقفے سے ہونے والے بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش کی ہوتے ہی بجلی بھی بند ہوگئی۔۔۔

جیکب آباد سمیت مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

دوسری جانب تحصیل ٹھل میں بھی موسلادھار بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ادھر تحصیل گڑھی خیرو میں تین روز سے ہونے والی طوفانی بارش کی وجہ سے ہائی ٹرانسمشن کے 7 ٹاورز متاثر ہوئے جس کے باعث گڑھی خیرو تحصیل بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے 3 اور قمبر شہداد کوٹ سے آنے والے 4 ٹاورز بارش سے گرگئے جبکہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے جاسکے

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »