//

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ میں ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس کا مقصد بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دینا تھا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے اساتذہ کی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں عمل میں لاکر ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں آگے خدمت کا موقع دیا جائے گا۔ وائس چانسلر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے لئے گئے قرضے کی ادائیگی کو فوری ممکن بنایا گیا اورایس بی کے کے 4 ہزار امیدواروں کی تعیناتی کا عمل پراسس میں ہے۔ ترجمان شاہد رند کا مزید کہنا تھا کہ گندم خریداری کیلئے بینکوں سے لیا گیا۔ 2 ارب 80 کروڑ روپے کا قرضہ ادا کردیا گیا ہے۔ اس قرضے پر حکومت روزانہ 20 لاکھ روپے سود ادا کرتی تھی۔ چاغی سے ملنے والی 5 لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی سی چاغی معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ شعبان سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جو ناقابل شناخت ہے۔

اساتذہ کی بھرتیاں اس لئے کنٹریکٹ پر کریں گے تاکہ ان کی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی کابینہ میں صحت اور تعلیم کا ایجنڈا شامل تھا کابینہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے غیر فعال اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کی منظوری دی گئی یہ تعیناتیاں 18 ماہ کیلئے اور یونین کونسل کی سطح پر کی جائیں گی۔شاہد رند کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے خلاف انکوائری رپورٹ پیش کی گئی کابینہ نے انکوائری رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر ساجدہ نورین کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے گورنر بلوچستان کو سفارشات ارسال کی جائیں گی اور ان کی جگہ روبینہ مشتاق کو قائم مقام وائس چانسلر ایس بی کے یونیورسٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں ویسیز کی تقرری کے لئے قانون سازی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ خوراک کی جانب سے نجی بینکوں کو قرضوں کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اور ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ کے قتل اور عبدالمالک بلوچ کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کی گئی ، انہوں نے بتایا کہ اساتدہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے، 4 ہزار امیدواروں کو تعینات کرنے کا پروسیس شروع کیا جائے گا تاکہ میرٹ اور اساتذہ کو جس علاقے میں بھرتی کیا جائے گا۔ وہ کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر نہیں کرا سکیں گے ایس بی کے ٹیسٹ اور انٹرویو میں پاس ہونے والے شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے امیدواروں کو بھرتی کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »