//

جعفرآباد: پی ڈی ایم اے فنڈ سے محروم گونگے افراد سڑکوں پر آگئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جعفرآبادمیں پی ڈی ایم اے فنڈسے محروم گونگے سڑکوں پرآگئے ۔

مظاہرین نے ڈیرہ اللہ یار ٹی چوک پر روڈ کوبلاک کردیا اور اشاروں پرنعریبازی کی گئی مظاہرین نے بینراورپلے کارڈبھی اٹھارکھے تھے جن پر اُن کے چندمطالبات درج تھے اِس موقع پر مظاہرین کے ترجمان کے بی سومرو نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اورسیلاب متاثرین کے نام پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے راشن اوردیگرامدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیاگیاہے جس کی تقسیم کاعمل ڈپٹی کمشنرآفیس میں جاری ہے لیکن اِن فنڈ سے گونگوں کونظراندازکیاجارہاہے جس کی وجہ سےوہ احتجاج پرمجبورہوگئے ہیں.مظاہرین نے ڈپٹی کمشنرجعفرآبادسے اپیل کررہے ہیں کہ امدادی سامان فراہم کرکے بات کرنے سے محروم افراد کی حوصلا افزائی کی جائے بصورت دیگراحتجاج کووسیع کرنے کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »