//

10 ڈیرہ بگٹی انتخابات کے خلاف درخواست کی سماعت، وزیراعلیٰ بلوچستان ٹریبونل میں پیش،بیان رکارڈ کرادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان ہائیکورٹ میں پی بی 10 ڈیرہ بگٹی انتخابات سے متعلق دائر آئینی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس روزی خان بڑیچ نے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے میر سرفراز بگٹی کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے کامران مرتضیٰ اور جمیل آغا ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار کی جانب سے چوہدری حسن ایڈوکیٹ و دیگر پیش ہوئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس پر مخالف وکلاء نے جرح کی اور پی بی 10 میں تمام ووٹوں کی بائیو میٹرک کروانے کی استدعاکی گئی ۔ میر سرفراز بگٹی نے عدالت میں بیاندیتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں نے جب حلقہ پی بی 10سے الیکشن لڑا تو میں سنیٹر تھا۔میں بلوچستان عوامی پارٹی سے سینیٹر منتخب ہوا تھا۔ مگریہ درست نہیں ہے کہ میں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کسی قسم کی دھاندلی کی۔ بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جرح مکمل ہوئی اور کیس اگلی سماعت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »