وش ویب: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح 14 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
اس سلسلے میں سرکاری حاکم کا کہنا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جہاں قومی اور بین الاقوامی پروازوں کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔حکام کے مطابق ائیرپورٹ عالمی معیار کا تمام جدید سہولیات سے آراستہ منصوبہ ہے۔ اور یہ ائیرپورٹ بلوچستان کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ کے افتتاح سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ائیرپورٹ کا فعال ہونا دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے گوادر کی طرف راغب کرنے میں مدد دے گا۔