//

پی پی سے مشاورت جاری، چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا: اسحاق ڈار

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا.

پیپلز پارٹی سے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی بھی تردید کی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »