وش ویب: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ پیر کی صبح کراچی میں بھی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اتوار کو بھی لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔ادھر استور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا رہا جب کہ ریلے میں بہہ کر خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔اس کے علاوہ کئی مکانات اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔