وش ویب: جیکب آباد میں سبزی منڈی میں تاجر سے 7 لاکھ روپے نقدی چھین لی مزاحمت پر تشدد کرکے ملزمان نے تاجر الٰہی بخش کھرل کو زخمی کرکے فرار ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سبزی منڈی میں تاجر سے 7 لاکھ روپے نقدی چھین لی مزاحمت پر تشدد کرکے ملزمان نے تاجر الٰہی بخش کھرل کو زخمی کرکے فرار ہوگئے. متاثرہ تاجر اور شہریوں نے پریس کلب باہر احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف خوب نعرے لگائے احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران درجن سے زائد وارداتوں میں شہری اپنے قیمتی سامان اور نقد سے محروم ہوئے ہیں لیکن پولیس روائتی پھرتیاں دکھانے تک ہی محدود ہےجرائم کی بڑہتی وارداتوں سے تنگ شہریوں نے تحفظ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے مطالبہ کیا ہے۔