وش ویب: جعفرآباد میں تیزرفتاری کے باعث ٹریکٹرکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار دو افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے.
واقع ڈیرہ اللہ یارکے قریب محب علی لاڑو کے مقام پرپیش آیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی اور دونوں لاشوں کواپنی تحویل میں لیکرشناخت کے لیئے ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پرجیب سے ملنے والی شناختی کارڈکے مطابق بائیس سالہ ایک نوجوان کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی جبکہ پانچ سالہ بچے کی شناخت ابتداعی طورپرنہ ہوسکی پولیس کے مطابق جاں بحق افرادکاتعلق نصیرآبادکے علاقے تمبوسے ہے لیکن ورثاء کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق ٹریکٹرڈرائیور اظہر لاشاری کوگرفتارکرکے ٹریکٹرکوتحویل میں لیاگیاہے واقع کی مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔