//

رین ایمرجنسی، خضدار میں تفریحی مقامات پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: خضدار میں پکنک پوائنٹس پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی.

ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کی ہدایت پر مون سون کی بارشوں کی پیش نظر خضدار میں پکنک پوائنٹس پر ایک ہفتے 15 اگست تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔خضدار کے مشہور و معروف پکنک پوائنٹس اور آبشار مولہ چٹوک چھارو مچھی پیرابراہیم اور دیگر تمام پکنک پوائنٹس پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار و لیویز لائن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے سیاحوں کو پیشگی اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل سے بچنے کےلئے پکنک پوائنٹس پر جانے کی زحمت نہ کریںدریں اثنا ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نشیبی علاقے، ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں کیونکہ مون سون بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »