وش ویب: بنوں کے تھانہ میریان سرکلر روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 شہری شامل ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ پر ملزمان فرار ہوگئے، جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔