وش ویب: گزشتہ روزگوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاملات طے پانےکے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچستان میں بھر میںجاری دھرنےختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر دھرنے کے بعد کوئٹہ ، پنجگور ، نوشکی سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ حکومتی وفد نے تمام مطالبات منظور کرلیے ہیں، کسی ایک مطالبے پر بھی عمل نہ ہوا تو جدوجہد جاری رکھیں گے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان بھر سےگرفتار کارکنوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے، بلوچ یکجہتی تحریک کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر ختم کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر راجی مچی پر کریک ڈاؤن ، قافلوں اور اجتماع میں فائرنگ ، زخمی اور گرفتاری کیخلاف گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھرنے دے رکھے تھے۔