وش ویب: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا افتتاح کردیا ہے.
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور نادرا حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افتتاحی تقریب کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے۔ 2017 سے یہ معاملہ زیر التوا تھا۔ اسلحہ لائسنس کو ون ونڈو آپریشن کردیا ہے، جو کرپشن سے پاک ہے۔ تمام قانونی دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بہت سے دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن شروع کرینگے۔
لوکل سرٹیفکیٹ کو بھی ڈیجیٹلائز کررہے ہیں۔ 5 سال کے لیے اسلحہ لائسنس کا اجراء کیا جارہا ہے۔پورانے لائسنس کو 1 ماہ میں ڈیجیٹلائز کرائیں، 1 ماہ کے بعد منسوخ تصور کیا جائے گا۔ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔ پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کریگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہیں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ سے مذاکرات چل رہے ہیں۔ سرفارز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان کے 4 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔4 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی کبھی نوگو ایریا نہیں رہا۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔