//

وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری، سیکرٹری اور ترجمان دفتر خارجہ کی تبدیلی کا امکان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: اسلام آباد: وزارت خارجہ میں آئندہ چند روز میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے سیکرٹری خارجہ اور دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کی تعیناتی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین میں سفیر آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ بنایا جارہا ہے اور ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی فرانس میں بطورسفیر تعیناتی ہورہی ہے جب کہ جانباز خان برونائی اور محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کےسفیر تعینات ہورہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کویت میں پاکستانی سفیر محمد فاروق کو جنوبی افریقا میں ہائی کمشنر بنایا جارہا ہے جب کہ یو اے ای میں تعینات فیصل نیازکو بیلجیئم اور یورپی یونین میں نیا سفیر بنایا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »