//

سانحہ 8اگست: وزیر داخلہ بلوچستان کا شہید وکلاء کو خراج عقیدت پیش

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: سانحہ 8اگست شہداء کی برسی پر وزیر داخلہ بلوچستان شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا.

تفصیلات کے مطابق سانحہ 8اگست شہداء کی برسی پر وزیر داخلہ بلوچستان شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8اگست بلوچستان کے باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھناوَنی سازش تھی۔ سانحہ اٹھ اگست ایک ایسا زخم ہے جس کا درد ہے جسے ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔ واقعہ میں جو قابل وکلا شہید ہوئے ان کے خلا مدتوں تک پر نہیں ہوگا۔ سانحے میں شہید وکلا صوبے میں شعبہ قانون کا عظیم سرمایہ تھے۔ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے صوبے کے حالات میں بہتری لانے کے لیے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشت گردی کی جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »