وش ویب: بلوچستان کے ضلع زیارت میں مڑہ ڈیلے ایکشن ڈیم ٹوٹنے سے زندرہ سمیت کئی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا۔
زیارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ زیارت میں کئی مقامات پر کلاوڈ برسٹ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لنک روڈ زندرہ بہہ جانے سے 10 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور لورالائی سڑک کھلنے کا امکان ہے۔