//

حکومت بلوچ یکجہتی کمیٹی سے تمام معاملات و مذاکرات گفت و شنید سے حل کرے، ڈاکٹر مالک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرکے معاملات کو پرامن طریقے سے گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرکے معاملات کو پرامن طریقے سے گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ طاقت کے استعمال سے حالات مزید پیچیدہ اور گھمبیر ہونگے، بے چینی میں اضافہ ہوگا اس لیئے ضروری ہے کہ حکومت صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ تمام معاملات مذاکرات و گفت و شنید کے ذریعے حل کریں ، وفاقی اور صوبائی سیاسی قیادت نے ڈاکٹر مالک بلوچ کو یقین دہانی کرائی کہ معاملات کو بات چیت سے حل کیا جائیگا تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کو مذاکرات سے متعلق سنجیدگی و بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کھاکہ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت بامقصد مذاکرات کے ذریعے معاملات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آل پارٹیز گوادر کی مصالحتی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »