//

بندرگاہ تک رسائی کیلئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائن تعمیر کی جائیگی، وزیراعظم

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق چیئرمین سینیٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی کی ملاقات، بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ کرنے کے حوالے سے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاغی اور گردونواح کے علاقوں کے معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائین تعمیر کی جائے گی، چاغی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے گرڈ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق چیئر مین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر اور اس حوالے سے عملی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاسابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نوکنڈی شہر کی ترقی کے حوالے سے نوکنڈی ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی ۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »