//

فیصل آباد، ڈمپر کار پر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: فیصل آباد میں بجری سے لدا ڈمپر کار پر الٹ جانے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے.

ریسکیو اہلکارو ں نے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنڈوالی روڑ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار بجری سے لدے ڈمپر کے قریب سے گزر رہی تھی کہ ڈمپر کار پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد نعمان مقبول، یاسر شہزاد اور انکا ایک ساتھی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کے تینوں لاشوں کو ملبے سے نکالا اور مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈمپر قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »