//

جوڈیشل مجسٹریٹ 10 نے بی این پی کے مرکزی رہنماوں کو جھوٹے مقدمے میں باعزت طور پر بری کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 10 نے بی این پی کے مرکزی رہنماوں کو جھوٹے مقدمے میں باعزت طور پر بری کردیا.

جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کوئٹہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار. سینٹرل ایکزیکٹوکمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری، سی ای سی ممبر شمائلہ اسماعیل مینگل اور ضلعی خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ کو 15 اکتوبر 2023 کو پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بلوچستان کی بگھڑتی ہوئی امن کی صورتحال، قوم و وطن دوست جمہوری پارٹیوں اور قومی اکابرین کی جدوجہد کو کچھلنے کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے پر صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیجانب سے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں باعزت بری کردیا۔ کیس کی پیروی محمدحسن مینگل ایڈوکیٹ۔ بیرسٹر راجہ جواد ۔ملک ظہیراحمد شاہوانی ۔رضیہ کاکڑ ایڈوکیٹس نے کیں۔ اس موقع پر پارٹی کے دوست کامریڈ یونس بلوچ۔ مبارک علی ہزارہ۔ ناصر دہوار۔ عبیداللہ ترین۔ بابل دہوار۔ ثاقب دہوار۔ احمد نواز ساتکزہی۔ سرور دہوار و دیگر موجود تھے.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »