وش ویب: صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فخر کے ساتھ سبز جھنڈا تھامنا یہ ہماری پہچان، وقار اور عزت ہے حب الوطنی ہر ایک کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے.
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فخر کے ساتھ سبز جھنڈا تھامنا یہ ہماری پہچان، وقار اور عزت ہے حب الوطنی ہر ایک کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے اور آپ کی قومیت آپ کو سب میں ممتاز کرتی ہے جب ہم اس جھنڈے کے نیچے ایک اکائی کے طور پر کھڑے ہوتے ہیں تو ہمارے تمام سیاسی فلسفے، پیروی آپس میں مل جاتی ہے۔ ہم اپنی اقدار، ثقافتوں کو جغرافیائی طور پر مختلف رکھ سکتے ہیں لیکن جب بات قوم پرستی کی ہو تو ہماری ثقافت صرف پاکستانی ہے۔