//

جیکب آباد تھانہ ائیرپورٹ ایس ایچ او کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا قومی شاہراہ پر احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جیکب آباد تھانہ ائیرپورٹ ایس ایچ او کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا قومی شاہراہ احتجاج، مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرےبازی کی۔

مظاہرین نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اسرار جاکھرانی اور عبدالغفار کی قیادت میں سندھ اور بلوچستان ملانے والی قومی شاہراہ سومرا شاخ کے مقام پر احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردی مظاہرین نے ٹائر جلا کر ائیرپورٹ پولیس کیخلاف خوب نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کے بہانے مسافروں کو بلاجواز تنگ کر رہی ہے اور ائیرپورٹ ایس ایچ او بلوچستان سے آنے والے لوگوں کو ہرسال کرکے رشوت طلب کر رہا ہے پولیس کے ایسے رویے سے شہر میں کاروبار مکمل طور پر متاثر اور گاڑیوں پر سفر کرنے والے لوگ خوف زدہ ہوکر رہ گئے ہیں انہوں نے ایس ایچ او ائیرپورٹ عبدالمجید سدایو کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔۔۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »