وش ویب: پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی ایڈوائزری جاری کر دی .
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2سے 6 اگست تک بلوچستان کے مختلف ڈویژنزمکران ، سبی ، کوئٹہ ، ژوب ، لورالائی، قلات کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں ہوں گی ، بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے ، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں طغیانی آنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے ، بارشوں کے باعث فصلوں ، رابطہ سڑکوں ، بجلی کی تنصیبات، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، ایڈوائزری میں سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔