وش ویب: گوادرمیں کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا .
تفصیلات کے مطابق گوادرمیں کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا .ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان ،طلبہ سیاسی اور سماجی رہنماؤں، خواتین و بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظاہرین نے بی وائی سی کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتار افراد کی رہائی، گوادر جانے والے راستہپر کھڑی رکاوٹوں کو ہٹانے، گوادر سمیت بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔