وش ویب: ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی نمازہ جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جنازے کے شرکا نے اسماعیل ہنیہ کی تصویر اور فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جب کہ اسماعیل ہنیہ کے جنازے کو ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی جیسا پروٹوکول دیا گیا۔اسماعیل ہنیہ کو جمعہ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا جس کیلئے ان کی میت آج دوحہ منتقل کی جائے گی، ان کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی اور پھر تدفین لوسیل کے قبرستان میں ہوگی۔