بلوچ راجی مچی کے جلسے کو روکنے اور شرکاء پر تشدد کے خلاف 3 دنوں سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مقام پر دھرنا دینے کے بعد آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سریاب روڈ سے ایک پر ہجوم ریلی نکالی گئی جو کہ بلوچستان اسمبلی سے متصل چوک پر آکر دھرنے کی صورت اختیار کر گئی۔ سریاب سیشن کورٹ کے وکلاء کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت بھی کی جارہی اور وکلاء برادری اسمبلی چوک پر جاری دھرنے میں بھی شریک ہے
یاد رہے کہ کویٹہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے پیش نظر کویٹہ ریڈ زون کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا ہے اور اب بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا بھی جاری ہے اور ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہے جس کے باعث کویٹہ کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کویٹہ شہر کی تقریباً ہر شاہراہ پر ٹریفک بلاک نظر آرہی ہے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ مظاہرین کے مسائل حل کئے جائیں اور شہر کی صورتحال معمول پر لائی جائے ۔