وش ویب: برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ جان میکڈانل نے ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام ایک پرامن اجتماع پر سیکیورٹی فورسز نے تشدد کیا ہے.
بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، وسائل کی لوٹ مار کے خلاف آواز بلند کرنے والی تنظیم ہے۔ قرارداد میں مزید درج کیا گیا کہ اس اجتماع کا مقصد بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لیے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرنا تھا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور مظاہرین کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے روکا، ہراساں کیا، گرفتار کیا اور طاقت کے زریعے ان کو منتشر کیا اورخبر تک رسائی روکنے کیلئے پاکستانی حکام نے انٹرنیٹ معطل کر دیا۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیٹ کو بحال ، گرفتار، زخمی،لاپتہ اور ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کریں ۔ فورسز کی جانب سے شرکا پر تشدد پر تشویس کا اظہار اور مذمت کی، اورآئندہ پرامن مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔ بلوچستان میں موجود انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔