وش ویب: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب کے عشائیے میں شرکت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ نائب وزیراعظم نے ایران سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایرانی صدر نے نائب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی نیک خواہشات پر بھی شکریہ ادا کیا۔