وش ویب: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 523 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.67 فیصد بڑھ کر 79 ہزار 151 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 78 ہزار 628 پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ 29 جولائی کو انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پر پہنچ گیا تھا۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف نے بھی یہی وجوہات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام حاصل کرنے میں چین کی پاکستان کی حمایت کے عزم کی رپورٹوں کے بعد انڈیکس میں اضافہ ہوا۔