//

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام گوادر میں بلوچ راجی مچی میں بڑی تعداد کی شرکت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام گوادر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے بلوچ راجی مچی میں حصہ لیا.

گوادر کے مشہور میرین ڈرائیو پر ہر طرف لوگ ہی لوگ نظر آرہے تھے۔ بلوچ راجی مچی میں اندرون بلوچستان سمیت کوہ سلیمان ،نصیر آباد اور کراچی سندھ سے بھی سیبکڑوں لوگ شریک تھے۔ گوادر میں ایف سی کی جانب سے فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ بچے سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا۔ تلار چیک پوسٹ پر کوئٹہ ،پنجگور ،بیسیمہ ،قلات اور مستونگ سے آئے ہوئے قافلوں کو روکا گیا جس پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین ہاتھا پائی ہوئی اور سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جنھیں تربت منتقل کردیا گیا۔بلوچ راجی مچی کے لیے کراچی اور نوشکی سے آنے والے قافلوں کو پسنی زیروپوائنٹ اور تلار چیک پوسٹ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا گیا جبکہ پورے مکران ڈویژن میں موبائل سروس بند اور پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم بند کردیا گیا۔ مکران کوسٹل ہائی وے اور سی پیک روڈ ایم ایٹ شاہراہ پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی۔ میرین ڈرائیو پر بلوچ راجی مچی کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے جس میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے جبکہ اس موقع پر بیس کے قریب لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے منعقدہ بلوچ راجی مچی کے اجتماع سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتیں نہتے بلوچ قوم پرریاست کی جانب سے سرعام قتل اور تشدد کرنے کے واقعات کا فوری نوٹس لے اور ریاست سے باز پرس کرئے۔اس اجتماع میں ایک باشعور بلوچ قوم بیٹھی ہوئی ہے جو یہ باخوبی جانتی ہے کہ اُس کا اصل دشمن کون ہے اور کون اُس کے وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہا ہے۔ بلوچ قوم آج اپنی سرزمین پر غیروں جیسی زندگی گزار رہی ہے۔ اسی گوادر کے نام پر تمام سرمایہ داروں کو یہاں پر لایا جاتا ہے لیکن یہی گوادر کے لوگ جب ایک پُرامن سیاسی پروگرام کرنا چارہے ہیں تو پورے گوادر کو چاروں طرف سے بند کردیا گیا ہے۔ جن بلوچ نوجوانوں کو شہید کیا گیا اور جنہیں گرفتار کیا گیا ہے جب تک اُنھیں ہمارے حوالے نہیں کیا جاتا گوادر کے میرین ڈرائیو پر دھرنا اسی طرح جاری رہے گا۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ خواتین کی چادروں کو کھینچا گیا اُن پر آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے اور آج بلوچ قوم اُس مقام پر ہے اب ہمیں آگے کی طرف جانا ہے۔بلوچ راجی مچی کو روکھنے کے لیے ہرعلاقے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ گوادر میں جمع ہوگئے ہیں۔

یہ ریاست شاید ہمیں جانی نقصان سے دوچار کرئے لیکن ہمارے جانے کے بعد بھی بلوچ قوم کو جبر کے خلاف آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ آج پورے گوادر کو اس لیے بند کردیا گیا کہ بلوچ باہرنہ نکلے لیکن آج بلوچ قوم نے ہر رکاوٹ کو تھوڑ کر بلوچ راجی مچی میں حصہ لیا ۔ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا وطن اور ہمارا نیلگوں سمندر آج ہمیں آواز دے رہا ہے کہ بلوچ قوم میرے لیے آواز اُٹھائے اور بلوچ کی سرزمین پر بیرونی قوتیں بھی حملہ آور ہیں۔بلوچ راجی مچی سے صبغت اللہ شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اجتماع کے اردگرد پولیس ،ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

قوم سمجھتی ہے کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے، گورنر سندھ

وش‌ویب‌: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر وزیر اعلیٰ…

وزیراعظم شہبازشریف کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وش‌ویب‌:‌وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم تاریخ میں ایک ممتاز رہنما کے…

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

وش ویب: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق…

صدر مملکت کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

وش‌ویب‌:‌ بابائے قوم کی 76 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت…

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف استدعا فوری سماعت کیلئے منظور

وش ویب: سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ…

Translate »