وش ویب: لاڑکانہ کے نواحی گاؤں کورکانی میں مسلحہ افراد نے جدید ہتھیاروں سے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔
فائرنگ میں نوجوان غلام فرید ،محبت علی اور 6 سالا بچہ وسیم علی گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے. جبکہ ایک نوید علی زخمی ہو گیا۔ لاشوں اور زخمی شخص کو پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر اسپتال منتقل کیا ۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی بھی دشمنی نہیں ہے۔ انصاف فراہم کیا جائے ورثہ نے رتودیرو پولیس سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.