بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی صدارت میں 45 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ، اجلاس میں 3 قرارداد پیش کی گئی جس میں سے بلوچستان میں مرک 1122 ملازمین کی دیگر صوبوں کی طرح ریگولر کرنے کی مشترکہ قرارداد پیش زابد ریکی و دیگر نے پیش کی
دستگیر بادینی نے مرک 1122 ملازمین کو ریگولر کرنے کی مشترکہ قرارداد پر وضاحت پیش کی
سردارزادہ فیصل خان جمالی نے قرارداد پر وضاحت دی اور قرارداد واپس لینے کی درخواست کی
زابد ریکی نے سردار فیصل خان جمالی کی رائے پر متفق ہونے کا اظہار کیا
رحمت صالح بلوچ نے مرک 1122 سے متعلق قرارداد پر تجویز پیش کی
اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے مرک 1122 کے ملازمین سے متعلق قرارداد واپس لینے کا اعلان کردیا
اپوزیشن نے مرک 1122 ملازمین کی دیگر صوبوں کی طرح ریگولر کرنے کی مشترکہ قرارداد وزیر صحت کی یقین دہانی کے بعد واپس لے لی