//

کراچی میں کورنگی کازوے پر پولیس مقابلہ، دو انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ رات ہونے والے پولیس مقابلے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کا گزشتہ رات کورنگی کازوے پر ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا جس میں میں دو انتہائی مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئےان کا کہنا تھا کہ ملزمان رینجرز اور پولیس پر حملوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ ملزمان کا ایک ساتھی مقابلے کے دوران گرفتار ہوا جس نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت منٹھار اور علی اصغر کے ناموں سے ہوئی ہے اور ملزمان کا گروہ شہر کراچی میں انتہائی سرگرم اور انتہائی مطلوب تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان باقاعدہ ناکے لگاکر کورنگی کازوے ندی، ملیر ندی، شاہ فیصل پل پر لوٹ مار کرتے تھے جبکہ گرفتار و ہلاک ملزمان پر قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کے ساتھ ساتھ ریپ کیسز میں ملوث ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارے ہیں جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »