وش ویب: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صحبت پور/ نصیر آباد کے زمینداروں کی ملاقات ہوئی.
ملاقات میں صوبائی وزراء میر سلیم خان کھوسہ، میر شعیب نوشیروانی، میر صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو پارلیمانی سیکرٹری محمد خان لہڑی بھی موجود تھے. وزیر اعلٰی بلوچستان کو زمینداروں وفد میرثناءالٸہ کھوسہ،ضلعی چیرمین میرمحمد علی کھوسہ، میرسرفراز خان کھوسہ کی قیادت ملاقات میں نہری پانی کی قلت اور مسائل سے آگاہ کیا .صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی پانی کی قلت سے متعلق زمینداروں کو آگاہی دی.وزیر اعلٰی بلوچستان نے نہروں میں پانی کی قلت سے متعلق کمشنر نصیر آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی . وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ صورتحال کا جائزہ لیکر آبی قلت کے ازالے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں. میر سرفراز بگٹی نے زمینداروں کو یقین دہانی زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی.