وش ویب: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا امن جلسےسےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشتونوں کی کئی صدیوں پرانی تاریخ ہے، پاکستان کوآزاد کرانےمیں پشتونوں نےبھرپورکردارادا کیا تھا، 1965کی جنگ میں قبائلی عوام نےحصہ ڈالا، امریکا کےغلاموں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے بہت قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونےدیں گے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی وجہ سےہم نےگھربارچھوڑا، ہمارے نام پر ڈالر لیکر کھائے گئے جس پر ہمیں تحفظات ہیں، ہمارے آباؤاجداد نے ہمیں قربانیاں دینا سکھائیں، ہم اپنے فیصلے خود کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بنوں میں افسوس ناک واقعہ ہوا، بنوں کے لوگوں نے تعاون کرکے مزید نقصان سے بچایا، اس ملک کے لیےخون دیں گےمگر اپنے فیصلے خود کریں گے، ہمارے اندر اور باہر ایسے عناصر موجود ہیں جو حقائق کو توڑمروڑ کر پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مدارس کے بچے ہمارے بہت قریب ہے، جیسا بنوں کےعوام چاہیں گے بالکل ویسا ہی کریں گے، ہم نےبجٹ میں مدارس کے بچوں کےلیےبھی فنڈ رکھا ہے۔انہوں نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسلح گروہ مجھےپختونخوا میں نظرنہ آئے، پولیس اپنا کام کرے،عوام تمہارے ساتھ ہیں، یہ میرے عوام ہیں ان کی عزت میری عزت ہے، کرپشن کرنےوالے اور منشیات فروش کو نہیں چھوڑیں گے، پولیس دہشت گردوں کےخلاف ڈٹ کرکارروائیاں جاری رکھے، اپنی اصلاح کر لو جو اصلاح نہیں کرے گا سزا کےلیےتیاررہے۔
علی امین گنڈا پور کامزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی شخص سےتواختلاف ہوسکتا ہے، شہید کےبارے میں غلط بات ہوتی ہےتودل دکھتا ہے، ہم سب نےشہدا کےلواحقین کا ساتھ دینا ہے۔