وش ویب: کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کے روز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 75 پوائنٹس کی مندی کسے کاروبار کا آغاز ہوا اور 100 انڈیکس گھٹ کر 78393 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور پی ایس ایکس میں 126 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہوکر 78342 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام بھی بازارِ حصص میں شدید مندی کے ساتھ ہوا تھا جب انڈیکس 78 اور 79 ہزار کی دونوں نفیساتی سطحوں سے گر گیا تھا۔ بعد ازاں رواں کاروباری ہفتے کا آغاز بھی اسی مندی کے ساتھ ہوا اور پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں مایوسی کے بادل چھائے رہے۔
بعد ازاں منگل اور بدھ کے روز کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا تاہم جمعرات کے روز ایک بار پھر مارکیٹ میں مندی کا رجحان درپیش رہا اور انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گر گیا، جس کا تسلسل آج جمعہ کے روز بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔