وش ویب: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پنجگور کے علاقے بالگتر میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔